کورونا مریضوں کے قرنطینہ کا نیا ضابطہ اخلاق

June 30, 2020

حکومت پنجاب نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو قرنطینہ میں رکھنے کے حوالے سے نیا ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔

کورونا ایڈوائزری بورڈ کی سفاشات پر محکمہ صحت پنجاب نے نئے ضابطہ اخلاق پر مبنی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کوروناپازیٹیو آنےکی تاریخ سے کوئی علامت نہ آئے تو 10دن قرنطینہ کرنا پڑے گا۔

نئی ایڈوائزی کے مطابق کورونا مریض کو علامات ختم ہونے پر مزید 3 دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اگر کورونامریض کی علامات 8ویں روز ختم ہوں تو 3 دن مزید قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

نئے صابطہ اخلاق کے مطابق اگر کورونا وائرس کی علامات نویں یا دسویں روز ختم ہوں تو بھی مزید 3 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔