گورنراور فپواسا میں مذاکرات کامیاب

July 01, 2020

لاہور(خبر نگار) فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن اور گورنر پنجاب میں مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد اساتذہ نے احتجاج منسوخ کردیا ۔پنجاب یونیورسٹی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فپواسا کے صوبائی ڈاکٹر ممتاز نے کہا کہ گورنر نے ہمارے مطالبات کو جائزقراردیا اور یقین دہانی کروائی ہے کہ جامعات کے ایکٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ۔