قومی بچت اسکیموں میں ادارہ جاتی سرمایہ کاری پر پابندی عائد

July 01, 2020

قومی بچت اسکیموں میں ادارہ جاتی سرمایہ کاری پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اس حوالے سے وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ادارہ جاتی سرمایہ کاری کی پابندی پر اطلاق آج سے ہوگا، تمام قسم کی بچت اسکیموں میں ادارہ جاتی سرمایہ کاری پر پابندی ہوگی۔

بچت اسکیموں میں ادارہ جاتی سرمایہ کاری ختم کرنے کے متعلق کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی اور اسٹیٹ بینک کی سفارش کی روشنی میں ادارہ جاتی سرمایہ کاری پر پابندی لگائی گئی ہے۔

اس حوالے سے سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کو فیصلے پر عمل درآمد کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔