اتحادیوں کاعدم اعتماد ایک بڑاسوالیہ نشان ہے، چوہدری الطاف شاہد

July 02, 2020

لندن(پ ر )پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے وزیراعظم کی حالیہ تقریرپرتبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں عمران خان کی باتیں سن کر سامان سوبرس کاپل کی خبر نہیں کامحاورہ یادآگیا۔وزیراعظم عمران خان کوڈینگیں مارنے کے سواکچھ نہیں آتا۔اتحادیوں کابار بار وزیراعظم عمران خان پرعدم اعتماد ایک بڑاسوالیہ نشان ہے ۔ عمران خان کایہ دعویٰ پی ٹی آئی اورمتحدہ آئندہ پانچ برس بھی اقتدارمیں ہوں گے، موصوف کی خوش فہمی کے سواکچھ نہیں ہے۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا ہے کہ حکمران اتحاد کاشیرازہ وزیراعظم عمران خان نے خوداپنے ہاتھوں سے بکھیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار کاشرمناک سیاسی انجام نوشتہ دیوار ہے۔عوام نے پی ٹی آئی کاوفاقی بجٹ مستردکردیا، لہٰذا اس کاپاس ہونایانہ ہوناکوئی ایشو نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کااپنے بارے میں کہنا کہ وہ واحد آپشن ہیں، سفیدجھوٹ ہے ۔اس وقت عمران خان آئینی طورپرناگزیر اکثریت سے محروم ہیں لہٰذا وہ فوری طورپر وزارت عظمیٰ کامنصب چھوڑدیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کااقتدار بچانے کیلئے ارکان اسمبلی کوفنڈز دینے کااعلان سیاسی رشوت کے زمرے میں آتا ہے۔عمران خان کاکہنا ہے ان کی حکومت آئینی مدت پوری کرے گی توموصوف یہ بھی بتادیں عوام کے ساتھ کئے انتخابی وعدے کون پورے کرے گا۔وزیراعظم عمران خان خوداپنے اقتداراورجمہوری اقدار کیلئے بوجھ بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی شروعات اورپٹرول وڈیزل مہنگاکرکے حکومت نے اپنے پائوں پرکلہاڑی ماری ہے۔