کورین خاتون ایتھلیٹ کی خودکشی

July 03, 2020

سیئول (جنگ نیوز) جنوبی کوریا کی22 سالہ خاتون ایتھلیٹ چوئی سوک ہیون نے کوچنگ کے دوران برس ہا برس کے جسمانی اور زبانی استحصال سے تنگ آ کر خود کشی کر لی۔ انہوں نے 2015 کے جونیئر ایشین گیمز کے ٹرائی تھیلون ایونٹ میں برانز میڈل جیتا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق انہوں نے گذشتہ ہفتے خودکشی سے قبل اپنی والدہ کو فون پر کئی پیغامات بھیجے تھے جن میں کوچز کے ہاتھوں استحصال اور مارپیٹ کا ذکر کیا تھا، انہوں نے اپیل کی تھی کہ ان ظالموں کو بے نقاب کیا جائے۔