وفاقی وزیر امین الحق کو گوگل کےپاکستان میں اقدامات اور پروگراموں بارے بریفنگ

July 04, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کو گوگل کی ٹیم نے گوگل کے پاکستان میں اقدامات اور پروگراموں کے بارے میں آن لائن بریفنگ دی، وفاقی وزیر کو گوگل سی ایس فرسٹ پروگرام کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا جو کہ وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام فائونڈیشن سکولز کے تعاون سے شروع کیا جائیگا،وفاقی وزیرنے گوگل کو سراہا اور اپنی بھرپور مدد کی یقین دہانی کرائی۔دریں اثنا سید امین الحق سے نے کہا ہے کہ وزارت آئی ٹی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو لوگوں کو سہولیات کی فراہمی میں مکمل سپورٹ کرے گی۔