ایس پی او، کالونی ٹیکسٹائل ملز کی معاونت سے نشتر عملے کی تنخواہوں کی میں تعاون کریگا

July 04, 2020

ملتان( سٹاف رپورٹر) نشترہسپتال کورونا وباءکے متاثرین کی جانیں بچانے میں کلیدی کردار ادا کررہاہے، ایس پی او کالونی ٹیکسٹائل ملز کی معاونت سے نشتر ہستپال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں تکنیکی عملہ کی تنخواہوں کی مد میں سپورٹ مہیاکرے گا، ان خیالات کا اظہار شامیل شیخ ڈائریکٹرسسٹینبلٹی مینجمنٹ کالونی ٹیکسٹائل ملز نے ایس پی او کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، کوآرڈینٹر ایس پی او امجد بلوچ نے کہا کہ دنیا بھر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے وبائی امراض اور ترقیاتی مسائل سے نمٹاجارہاہے، انہوں نے مزید کہا کہ ایس پی او اس مشکل وقت میں اپنے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ کے ساتھ ملکر وبا کے مکمل خاتمے تک اپنا ہرممکن تعاون یقینی بنائے گا، اس موقع پر عارفہ مظہر، ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا، ڈاکٹر احمد مسعود ، پروفیسر ڈاکٹر افتخار نے کالونی ٹیکسٹائل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ منافع بخش اداروں کا سماجی اداروں کے ساتھ ملکر اپنے ہسپتالوں کو سہولیات سے لیس کرنے کی کاوشیں کرنا ایک مثبت آغاز ہے۔