5 جولائی 1977ء کو جمہوریت پر شب خون مارا گیا، مولا بخش چانڈیو

July 05, 2020

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ 5 جولائی 1977ء کو آمر نے آئین توڑ کر جمہوریت پر شب خون مارا۔

حیدر آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ آمر نے لوگوں کو جیلوں میں ڈالا، جمہوریت پسند لوگوں کو قتل کیا۔

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو مذاق بنا دینا بھی 5 جولائی کی پیروی ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان آمر کے مشن کی تکمیل کر رہے ہیں، ہم آئین و جمہوریت اور عوام کے حقِ حکمرانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔