کوائنٹن ڈی کوک جنوبی افریقی کرکٹر آف دی ایئر قرار

July 06, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر بیٹسمین کوائنٹن ڈی کوک نے مسلسل دوسری بار جنوبی افریقی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔ ورچوئیل ایوارڈز تقریب ہفتے کو ہوئی۔ پیسر لنگی نجیدی کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹرجبکہ اینرچ نورجی کو سال کا ابھرتا ہوا کرکٹر قرار دیا گیا ہے۔