• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نتیجہ خیز و شفاف شراکت داریوں کیلئے پُرعزم ہیں: محمد اورنگزیب

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے سیویل، اسپین میں منعقدہ چوتھی عالمی کانفرنس برائے فنانسنگ فار ڈیولپمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار ترقی کے لیے نتیجہ خیز اور شفاف شراکت داریوں کے لیے پُرعزم ہے۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم وعدوں سے آگے بڑھ کر عمل کی طرف آئیں۔

اعلامیے کے مطابق وزیرِ خزانہ نے ترقیاتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے 3 نکاتی حکمتِ عملی پیش کی۔ 

انہوں  نے ترقیاتی منصوبوں میں ملکی ترجیحات کو مقدم رکھنے پر زور دیا۔

وزیرِ خزانہ نے ترقی پزیر ممالک کے لیے آسان اور بلینڈڈ فنانس تک رسائی بڑھانے پر زور دیا۔ 

اعلامیے کے مطابق وزیرِ خزانہ نے عالمی مالیاتی نظام میں اصلاحات اور کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کے کردار پر نظرِ ثانی کا ذکر کیا۔

وزیرِ خزانہ نے عالمی سطح پر ڈیلیوری میکانزم بنانے اور ایک عالمی ٹاسک فورس بنانے کی تجویز دی۔

تجارتی خبریں سے مزید