معمولی تکرار پرمالک مکان نےکرایہ دار کی جان لے لی، ملزم گرفتار

July 06, 2020

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ سبزی منڈی کے علاقے آئی ٹین ون میں معمولی تکرار پر کرایہ دار کو دھکا دے مارا جو اس کی موت کا سبب بن گیا۔ پولیس نے عائشہ یاسمین کی مدعیت میں ناصر محمود کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ تھا نہ سبزی منڈی کے علا قے آئی ٹین ون سے عائشہ یاسمین نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ مالک مکان ناصر محمود نے میرے شوہرمحمد کلیم کو کرایہ نہ بڑھا نے کی تلخ کلا می پر دھکا دیا جس سے موقع پر اس کی موت واقع ہو گئی۔ اسلام آ باد پولیس کے ہو می سائیڈ یو نٹ نے تھا نہ سبزی منڈی کے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کوگرفتارکر لیا ،ملزم کو مجاز عدالت میں پیش کرکے ریما نڈجسما نی حاصل کر لیا گیا۔ تھا نہ نون کے علا قے جھنگی سیداں سے وارث نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ احتشام اپنے 4 ساتھیوں کے ہمراہ مل کر مدعی کے بھائی سردار علی کو پستول سے فائر کر کے قتل کر دیا،پولیس نےمقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔