مدینہ کے دعوی دار پاکستانیوں کے جذبات سے کھیل رہےہیں ‘ اکبر سیٹھی

July 06, 2020

پشاور(وقائع نگار ) پاکستان ہندکووان تحریک کا ایک اہم اجلاس صوبائی جنرل سیکرٹری خواجہ محمد اکبر سیٹھی کی صدرات میں منعقد ہوا اجلاس میں طارق علی شاہ ، احمد صمد، شان الہیٰ، جمال ناصر، وجاہت ،فائزہ اور دیگر ممبران نے شرکت کی اس موقع پر تحریک کی سرگرمیاں تیز کرنے اور کارکنان کو فعال کرنے پر ذور دیا گیا جنرل سیکرٹری خواجہ محمد اکبر سیٹھی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مکمل طور پرفلاپ ہو چکی ہے اپنی ہی بنائی ہوئی پالیسوں میں پھنس گئی ہے ابھی تک آٹا چینی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہو سکی ریاست مدینہ کے دعوی دار پاکستانیوں کے جذبات سے کھیل رہے ہے اور انہیں مندر اور مسجد کی ڈور میں لگا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہندکووان تحریک قوم کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ا ور ضرورت پڑی تو صوبہ میں دوسری قوموں کی بحالی کے لئے اقدام اٹھائیں گے جلد ہی اپنی سماجی سرگرمیاں شروع کر رہے ہیں جن میں شفاءبکس، بووٹ پواو ، نوجوانوں کے لیئے روزگار اسکیم متعارف کرائے ۔