وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترقی کا مقصد محض دولت پیدا کرنا نہیں بلکہ سماجی ترقی کو فروغ اور انسانی وقار کو برقرار رکھنا چاہیے، ترقی پذیر دنیا میں قرضوں کی ادائیگی مالی گنجائش کو محدود کر رہی ہے۔
اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں ڈیکلریشن آن رائٹ ٹو ڈویلپمنٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 40 سال قبل حق ترقی کے اعلامیے نے اس بات کی توثیق کی یہ عوام کا ناقابل تنسیخ حق ہے، اس اعلامیے کا پیغام بڑا واضح تھا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہر فرد کا حق ہے کہ وہ بہتر مستقبل کی تلاش کرے، موسمیاتی آفات کی وجہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی آفات برسوں کی محنت سے حاصل ہونے والی کامیابیوں کا خاتمہ کررہی ہے۔