اسلام آباد میں پیس فل اسمبلی اور پبلک آرڈر ایکٹ کا نفاذ ہے جس کی خلاف ورزی کرنے پر تین سال قید کی سزا کا سامنا کرنا ہوسکتا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، وفاقی دارالحکومت میں کسی بھی قسم کے اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔
انتظامیہ کے مطابق پیس فل اسمبلی اور پبلک آرڈر ایکٹ 2024 کے تحت بھی شہر میں اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
بیان میں کہا گیا کہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 3 سال قید کی سزا ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ مت بنیں۔