پولیس نے 1سال کی انکوائری کے بعد لڑائی کا مقدمہ درج کر لیا

July 06, 2020

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ مچنی گیٹ پولیس نے ایک سال کی انکوائری کے بعد لڑائی اور چوری کا مقدمہ درج کر لیا ۔ارشد حسین ولد محمد حسین کی جانب سے درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق 16جولائی 2019ء کو بچوں کی لڑائی کے تنازعہ پر کامران ٗشاہ فہداوردیگر نے اسکے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور بچوں کو مارا پیٹا اور گھر سے لاکھوں کی نقدی اور سونا اپنے ساتھ لے گئے اس سلسلے میں مدعی نے ایف آئی آر کے اندراج کے لئے تھانہ میں درخواست جمع کرائی تھی جس میں انکوائری شروع کرائی گئی تھی ایک سال کی انکوائری کے بعد پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔