دوران نہر میں ڈوب کر جاں بحق

July 06, 2020

پشاور (کرائم رپورٹر )ورسک روڈ گڑھی عامر خان میں ایک شخص نہانے کے دوران نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ۔وقار جوزف ولد جوزف مسیح گزشتہ روز گڑھی عامر خان میں نہر میں نہا رہا تھا کہ اچانک پانی میں ڈوب کر لاپتہ ہو گیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو ون 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دو گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد وقار جوزف کی لاش برآمد کر لی۔