نیپرا کا جمعہ کو کے الیکٹرک کے خلاف عوامی سماعت کا فیصلہ

July 06, 2020

کراچی میں زیادہ لوڈ شیڈنگ کی شکایت کے حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا اتھارٹی) نے کے الیکٹرک کیخلاف شکایات کانوٹس لےلیا۔

اس سلسلے میں نیپرا اتھارٹی نے کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے اصل حقائق جاننے کیلئے جمعہ کو عوامی سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری نیپرا کے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وڈیو لنک کے ذریعے تمام اسٹیک ہولڈرز اور عوام الناس سماعت کا حصہ بن سکتے ہیں۔

نیپرا کا مزید کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اور عوام الناس وڈیولنک کے ذریعے سماعت میں کراچی میں لوڈشیڈنگ پر اپنے خیالات کا اظہار کر سکتے ہیں۔