BRT کیس کی تحقیقات عدالتی فیصلے کے مطابق ہوگی، چیئرمین نیب

July 07, 2020

اسلام آباد(اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلےکی روشنی میں پشاور بی آر ٹی کیس کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائی جائیں گی‘چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں نوازشریف‘شہباز شریف ‘ شاہدخاقان ، آصف زرداری ‘پرویزاشرف ‘ یوسف گیلانی ‘مرادعلی شاہ‘سعد رفیق سمیت اہم رہنماؤں کے کیسز پر اب تک کی تحقیقات کاجائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئےکار لانےکافیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب احتساب سب کےلئے کی پالیسی پر سختی پر عمل پیرا ہے‘نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ نیب کی وابستگی صرف اورصرف ریاست پاکستان سے ہے۔

ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اور بدعنوان عناصر سے قوم کی لوٹی گئی رقوم کے علاوہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔

اجلاس میں نواز شریف، آصف علی زرداری، شاہد خاقان عباسی، شوکت عزیز، راجہ پرویز اشرف،یوسف رضا گیلانی، شہباز شریف، اسلم خان رئیسانی، ثناءاﷲ زہری، مراد علی شاہ، قائم علی شاہ، اسحق ڈار، خواجہ سعد رفیق، ڈاکٹر عاصم ‘احسن اقبال، طارق فصل چوہدری، مفتاح اسماعیل، غلام سرور خان، عامرکیانی، نورالحق قادری، بابرخان غوری، منظور وسان، آغاسراج درانی،سہیل انور سیال، عادل صدیقی، رؤف صدیقی، شرجیل میمن ، خورشید شاہ ، وسیم اختر، سردارعاشق گوپانگ،برجیس طاہر،اعجاز جاکھرانی، رانا ثناءاﷲ، ،سبطین خان، علیم خان، صاحبزادہ محمود زیب، شیر اعظم خان، انجینئر امیر مقام ، کیپٹن صفدر، سردار مہتا ب عباسی، عثمان سیف اﷲ، انور سیف اﷲ، اسفند یار کاکڑ، عاصم کرد، سعادت انور،رحمت بلوچ، طماش خان، حمزہ شہباز، سلیمان شہباز، حسن نواز، حسین نواز، احد چیمہ، فواد حسن فواد،امجدعلی خان،صدیق میمن، منظور کاکا، شاہد الا سلام، عمران الحق شیخ، عبد الغنی مجید، انور مجید، اعجاز ہارون، زاہد میر، آصف اختر ہاشمی، طاہر بشارت چیمہ، طارق حمید، ڈاکٹر احسان علی ، غلام مصطفٰی پھل، فرخند اقبال،امتیاز عنایت الہی، کامران لاشاری، اختر نواز گنجیرا، کامران شفیع ، خالد مرزا، اس کے علاوہ بینک اسلامی، بینک آف خیبر، مالم جبہ، بلین ٹری سونامی اور دیگر کے خلاف اب تک کی گئی تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔