مولانا فضل الرحمٰن کراچی پہنچ گئے،اے پی سی آج ہو گی

July 09, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن کراچی پہنچ گئے ،وہ جمعیت علماءاسلام صوبہ سندھ کے زیراہتمام آج 9 جولائی جمعرات کو( رمادا ہوٹل ائیرپورٹ کراچی) میں اٹھارویں آئینی ترمیم، این ایف سی ایوارڈ کے اعلان میں تاخیر اور ملک کی ابتر معاشی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس میں خصوصی شرکت کیلئے کراچی کے دورے پر آئے ہیں۔جمعیت علماءاسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد سمیع الحق سواتی کے مطابق جے یوآئی سندھ کی آل پارٹیز کانفرنس آج بروز جمعرات دوپہرتاشام منعقد ہوگی، شام 4بجے پریس کانفرنس میں آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔