حضوری باغ روڈ پر آئے روز سیوریج کا پانی جمع رہتا ہے‘شیخ عثمان

July 09, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران حضوری باغ روڈ کے صدر شیخ عثمان نے کہا کہ تاجر برادری حکومت کو لاکھوں کا ٹیکس دیتی ہے مگر تاجروں کے جان ومال کا تحفظ ہے اور نہ ہی بازاروں کے روڈ جو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور واسا کا پانی آئے روز حضوری باغ روڈ ،محمدی روڈ پر جمع رہتا ہے،جس سے تاجروں کا کاروبار تباہ ہوکر رہ گیا ہے ،اس موقع پر اختر اعوان،اشرف اعوان،شیخ ذیشان،اظہر حسین،چوہدری سلیم،صدیق ودیگر موجود تھے۔