سندھ حکومت کا انسداد پولیو مہم میں بہتری کیلئے 4 ترجیحات اپنانے کا فیصلہ

July 09, 2020

سندھ حکومت نے تمام ضلعی ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ کر انسداد پولیو مہم میں بہتری کیلئے 4 ترجیحات اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے انسداد پولیو مہم میں بہتری کیلئے 4 ترجیحات میں اعداد و شمار، انتظامی ڈھانچہ، طریقہ کار، افرادی قوت شامل کیا گیا ہے۔

سندھ کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں انسداد پولیومہم اب نئی حکمت عملی کےتحت چلائی جائے گی،جبکہ تبدیلی کا بنیادی مقصد بہتر اور جلد نتائج کا حصول ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اس متعلق ہم نے عملے کی تربیت کا آغاز بھی کر دیا ہے۔