• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی جج کی 11 سالہ بچی کو بچانے والے پاکستانی کی تعریف

—تصویر بشکریہ برطانوی میڈیا
—تصویر بشکریہ برطانوی میڈیا

برطانوی جج نے 11 سالہ بچی کی جان بچانے والے پاکستانی نوجوان کی تعریف کر دی۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس اگست میں عبداللّٰہ تنولی نامی پاکستانی نے بچی کو چاقو سے مسلح حملہ آور سے بچایا تھا۔

جج نے عبداللّٰہ کو عوامی فنڈز سے 1 ہزار پاؤنڈ انعام دینے اور حملہ آور پون پنٹارو کو ہائی سیکیورٹی مینٹل ہاسپٹل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ لیسٹر اسکوائر میں عبداللّٰہ دکان پر بطور سیکیورٹی گارڈ کام کر رہے تھے کہ بچی کی چیخیں سن کر وہ اُسے حملہ آور سے بچانے میں کامیاب ہوئے۔

عبداللّٰہ نے پولیس کے آنے تک حملہ آور کو دیگر گارڈز کے ساتھ قابو کیے رکھا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید