وزیراعظم، کے۔الیکٹرک کیخلاف ایکشن کیوں نہیں لیتے، امتیاز شیخ

July 09, 2020

وزیر توانائی سندھ امیتاز شیخ نے وفاقی وزیرعمر ایوب کی قومی اسمبلی کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر اپنی نااہلی اور ناکامی کا ملبہ سندھ حکومت پر ڈال رہے ہیں، نیپرا ایک اتھارٹی ہے، چیئرمین اور تمام ممبران مل کر فیصلہ کرتے ہیں۔

امتیاز شیخ نے مزید کہا کہ کے۔الیکٹرک میں وفاقی حکومت کا 26 فیصد حصہ ہے، کے۔الیکٹرک کے بورڈ میں بھی وفاقی حکومت کی نمائندگی ہے، وفاق اور کے۔الیکٹرک کی نااہلی سے قیمتی جانوں کا نقصان ہو رہا ہے۔

صوبائی وزیرتوانائی امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے۔الیکٹرک کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیتے۔ لوڈ شیڈنگ صرف کراچی کا نہیں پورے سندھ کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔