محکمہ ایکسائز کے دفاتر چندریگر روڈ پر سابقہ پی ٹی سی ایل بلڈنگ شفٹ کرنے کا فیصلہ

July 11, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ ایکسائز کے دفاتر آئی آئی چندریگر روڈ پر سابقہ پی ٹی سی ایل کی بلڈنگ نزد جنگ پریس میں شفٹ کرنے کا فیصلہ ۔حکومت سندھ نے پی ٹی سی ایل سے بلڈنگ کرائے پر حاصل کی ہےصوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میکش کمار چاولہ 14جولائی ڈائریکٹریٹ جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات کے نئے دفتر کا افتتاح کریں اور 14 جولائی سے ڈائر یکٹریٹ جنرل کے تمام دفاتر نئی بلڈنگ میں منتقل ہو جائیں گے۔