آزادی مارچ کے حوالے سے چوہدریبرادران امانت سے قوم کوآگاہکریں،مولانا امجد خان

July 13, 2020

لاہور ( نمائندہ خصوصی)چوہدری شجاعت حسین امانت پوری بتادیں، امانت کے ایک ایک لفظ کے بجائے پوری بات سے آگاہ کریں یہ ان کی ذمے داری ہے، ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام کے مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے مولانا غلام نبی شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور قاری جلال الدین ارشد کے مدرسہ جامعہ معہد القرآن میں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ آزادی مارچ کے مذاکرات کے حوالے سے جو امانت چوہدری براداران کے پاس ہیں وہ اسے قوم کو آگاہ کریں انہوں نے کہاکہ جے یو آئی کے پر امن آزادی مارچ نے مذہبی اور جمہوری قوتوں کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔