محکمہ تعلیم ایڈہاک ازم کا شکار،حامد کریم کو ہٹا دیا گیا

July 14, 2020

کراچی( اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ تعلیم میں کالج ایجوکیشن کے بعد محکمہ اسکول ایجوکیشن کو بھی ایڈہاک کردیا گیا ہے۔ اس طرح پورا محکمہ ایڈہاک ازم کا شکار ہوگیا ہے۔ڈائریکٹر اسکولز سیکنڈری کراچی حامد کریم کو عہدے سے ہٹا کر چارج ڈائریکٹراسکول ایجوکیشن سیکنڈری حیدرآباد کو دے دیا گیا ہے حامد کریم کی ریٹائرمنٹ میں 5ماہ باقی تھے۔ اب حیدرآباد کا افسر کراچی کے اسکولوں کو دیکھے گا۔ اس سے قبل ڈی جی کالجز سندھ کے عہدے کا چارج بھی حیدرآباد کے ریجنل ڈائریکٹر کالجز عبدالحمید چنڑ کو دیا جاچکا ہے۔ سیکرٹری کالج ایجوکیشن باقر عباس بھی دہرے چارج کے حامل ہیں ان کے پاس اسپیشل سیکرٹری محکمہ خزانہ کے عہدے کا چارج ہے اسی طرح سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیرمین احمد بخش ناریجو کے پاس سیکرٹری اسکول ایجوکیشن کا بھی چارج ہے جبکہ ڈی او پرائمری ضلع وسطی تحسین فاطمہ گزشتہ کئی سال سے دو عہدوں پر کام کررہی ہیں ان کے پاس ڈائریکٹر ایچ آر کا بھی اضافی چارج ہے ۔