کھنہ پل سے کرال چوک تک سروس روڈ خستہ حالی کا شکار

July 14, 2020

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) اہلیان گارڈن ٹاون کھنہ ڈاک نے چیئر مین سی ڈی اے اور میئر شیخ انصر عزیزسے اپیل کی ہے کہ کھنہ پل سے کرال چوک تک کی سروس روڈ کی فوری مرمت کی جائے۔ روڈ کی بری حالت سے پیدل چلنا دشوار ،گٹر نما گڑھے اور گندگی کے ڈھیر وہاں موجود ہیں۔ شہر یوں نےاپیل کی ہے کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے اس روڈ کو تعمیر کیا جائے، اگر یہ مون سون سےپہلے مکمل نہ کروائی گئی تو لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا ہوگا۔