میرا کسی اغواء کے کیس سے تعلق نہیں، سرفراز بگٹی

July 14, 2020

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء و سینیٹر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ میرا کسی اغواء کے کیس سے کوئی تعلق نہیں۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے میری ضمانت کی درخواست منظور کی نہ مسترد کی۔

انہوں نے کہا کہ میرا کیس اب بھی عدالتِ عظمیٰ میں زیرِسماعت ہے، بچی کے اغواء کے کیس میں میری پگڑی اچھالی گئی۔

سینیٹر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ میں پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ میرا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ باپ اور بچی کا معاملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: بچی اغواء کیس، سرفراز بگٹی کی درخواستِ ضمانت مسترد

رہنما بلوچستان عوامی پارٹی نے اس موقع پر سوال اٹھایا کہ ایک باپ اپنی بچی کو کیسے اغواء کر سکتا ہے۔

سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ ایسا نہیں ہونا چاہئیے تھا، تاہم کل دونوں فریقین کی آپس میں صلح ہو گئی ہے۔