خاتون کو نوکری اور شادی کا جھانسہ دے کر بلیک میل کرنے والا گرفتار

July 15, 2020

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے ایک کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے شخص کو گرفتار کرلیا جس نے شادی کا جھانسہ دے کر ایک خاتون کی قابل اعتراض ویڈیو اور تصاویر بنائیں اور پھر اس کو بلیک میل کرنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق خاتون ف الف نے درخواست دی تھی کہ طاہر محمود عرف کاشف عباس سے اس کی ملاقات ہوئی۔