کراچی ایئرپورٹ کے COO کا ملیر اور فیصل کنٹونمنٹ کو خط

July 15, 2020

کراچی ایئرپورٹ کے چیف آپریٹنگ افسر عمران خان نے ایئرپورٹ کے اطراف صفائی کےناقص انتظامات پر ملیرکنٹونمنٹ اور فیصل کنٹونمنٹ کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کےاطراف صفائی کےناقص انتظامات پرتوجہ دی جائے۔

سی او او کراچی ایئر پورٹ عمران خان نے کنٹونمنٹ بورڈز سے فوری اقدامات کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ گندگی سے ایئرپورٹ پر پرندوں کی آمد میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

خط میں بتایا گیا کہ پرندوں کی تعداد میں اضافہ طیاروں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی ایئرپورٹ کے چیف آپریٹنگ افسر نے جہازوں کو پرندے ٹکرانے کے خطرات سے بچانے کے اقدامات کے لیے کمشنرکراچی اور بلدیاتی اداروں کو بھی خط لکھا تھا۔