• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایئرپورٹ کے چیف آپریٹنگ افسر کا کمشنرکراچی کو خط

کراچی ایئرپورٹ کے چیف آپریٹنگ افسر عمران خان نے جہازوں کو پرندے ٹکرانے کے خطرات سے بچانے کے اقدامات کے لیے کمشنرکراچی اور بلدیاتی اداروں کو خط لکھ دیا ہے۔

چیف آپریٹنگ افسر عمران خان نے خط میں کہا ہے کہ ایئرپورٹ کے قریب جانوروں کی آلائشوں، گوشت اور کچرے کے ڈمپنگ کے درست اقدامات کیے جائیں، عوام گوشت کے ٹکڑے پھینکتے ہیں جس سے پرندے آتے ہیں ۔

خط کے متن میں ان کاکہنا تھا کہ ایئرپورٹ کے اطراف پرندوں کی آمد میں اضافے سے جہازوں کو نقصان ہوگا،لہذا ایئر پورٹ کے اطراف آبادی والے علاقوں میں خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے۔

کراچی ایئرپورٹ کے چیف آپریٹنگ نے خط میں مزید کہا کہ ایئر پورٹ کے اطراف غلط ٹاؤن پلاننگ اور تعمیرات بھی جہازوں کے لیے خطرہ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایئرپورٹ کے اطراف شادی ہال بھی غیرقانونی اور خطرات میں شامل ہیں۔

تازہ ترین