چیک جمہوریہ میں ٹرین حادثہ، ایک شخص ہلاک، درجنوں زخمی

July 15, 2020

چیک جمہوریہ میں مسافر ریل گاڑی، مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی، حادثے میں ایک شخص ہلاک، درجنوں مسافر زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق حادثہ رات کو تقریباً دس بجے پراگ سے مشرق کی طرف چَیسکی برَوڈ نامی اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ مرنے والا شخص مسافر ریل گاڑی کے انجن کا ڈرائیور تھا۔

حکام کے مطابق کارگو ٹرین پلیٹ فارم پر کھڑی ہوئی تھی کہ ایک مسافر

ٹرین اس سے جا ٹکرائی۔

اس حادثے میں مسافر ٹرین میں سوار 35 افراد زخمی ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر حادثے کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا۔