وزیراعظم کا کراچی کیلئے بڑا اقدام، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ موخر کردیا

July 16, 2020


وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں بجلی مہنگی کرنے سے متعلق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلے کو موخر کردیا۔

گرمی کے دوران لوڈ شیڈنگ سے ستائے کراچی کے عوام کے لیے اسلام آباد سے راحت کی ہوا چل پڑی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں ای سی سی کے فیصلے کو موخر کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر امین الحق نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ موخر کردیا گیا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کے فیصلے پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ وزیراعظم نے فیصلے سے کراچی کی عوام کے دل جیت لیے۔

یہ بھی پڑھیے:

واضح رہے کہ ایک روز قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کے-الیکٹرک اور شہر کراچی میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق بحث ہوئی تھی۔

اس دوران کے الیکٹرک سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا جبکہ وزیراعظم نے اس سے متعلق آئندہ روز اجلاس طلب کیا تھا۔

گزشتہ روز ہونے والے کابینہ اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امین الحق اور تحریک انصاف کے اسد عمر نے ای سی سی کے کراچی میں بجلی کی قیمت بڑھنے کے فیصلے کی مخالفت کی تھی۔

خیال رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ دنوں کے-الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی ٹیرف میں 2 روپے 89 پیسے تک اضافے کے منظوری دی تھی۔