کراچی: قومی ادارہ برائے امراضِ قلب میں بچے کے دل کا کامیاب آپریشن

July 16, 2020

قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) میں بچے کے دل کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان اسپتال کا کہنا تھا کہ 10 سالہ ریحان کے دل میں چاقو گھسا تھا، آپریشن کرکے اس کی زندگی بچالی گئی۔

بچے کے والدین نے کہا کہ ان کے بچے کے دل میں کھیل کے دوران اتفاقی طور پر چاقو گھس گیا تھا۔

آپریشن میں این آئی سی وی ڈی کے سرجن سہیل بنگش اور ڈاکٹر عبدالستار نے حصہ لیا۔

ترجمان اسپتال کے مطابق اینستھیزیالوجسٹس ڈاکٹر محمد امین خواجہ نے بھی سرجری میں حصہ لیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ بچے کی زندگی اب خطرے سے باہر ہے، بچے کو جلد آئی سی یو سے وارڈ میں شفٹ کیا جائیگا۔