کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

July 16, 2020


کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش شروع ہوئی ہے۔

شہر کے متعدد علاقوں ملیر کینٹ، گلستان جوہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

یونیورسٹی روڈ، سہراب گوٹھ پر بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش شروع ہوئی ہے۔

بارش شروع ہونے سے پہلے شہر میں تیز ہوائیں چلنا شروع ہوئی اور کہیں کہیں آندھی بھی آئی جس کے بعد اچانک بارش شروع ہوگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔

بارش کے بعد بعض علاقوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔