شیخو پورہ: پولیس وین کو حادثہ، 5 اہلکار زخمی

July 23, 2020


پنجاب کے شہر شیخو پورہ میں پولیس وین کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 5 اہل کار زخمی ہو گئے۔

شیخو پورہ میں موٹر وے پر ہرن مینار انٹر چینج کے قریب پولیس وین ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں وین میں سوار 5 پولیس اہل کار زخمی ہوگئے جنہیں وین سے نکال کر ایمبولینسوں کے ذریعے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: شیخوپورہ، پولیس وین اور کار میں تصادم، 5 زخمی

وین حادثے کے زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔