• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ ،پولیس وین اور کار میں تصادم، 5 زخمی

شیخوپورہ کالا خطائی روڈ گجر ٹاؤن کے قریب پولیس وین اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کار نارووال سے لاہور کی طرف جا رہی تھی کہ سامنے سے  آنے والی پولیس وین سےٹکرا گئی جس کی وجہ سے  کار میں سوار 3 مسافر جبکہ پولیس وین میں سوار 2 جوان زخمی ہو گئے۔

حادثے کے فوری بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہیلتھ سینٹر نارنگ منڈی منتقل کر دیاگیا، زخمیوں میں محمد نعیم،  محمد شہباز، محمد علی، نعیم اختر اور عثمان شامل ہیں۔

تازہ ترین