حدیقہ کیانی کو جنید جمشید کی یاد ستانے لگی

July 25, 2020

پاکستان میوزک انڈسٹری کی مقبول ترین اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے مرحوم جنید جمشید کی یاد میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر حدیقہ کیانی نے ماضی کے ایک ٹی وی اشتہار کی ویڈیو شیئر کی جس میں معروف نعت خواں جنید جمشید کے ساتھ معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ نے کام کیا تھا جبکہ اس ٹی وی اشتہار کے گلوکاروں میں حدیقہ کیانی اور جنید جمشید تھے۔

حدیقہ کیانی نے ٹی وی اشتہار کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج کی مصروف اور افراتفری والی دُنیا میں ماضی کے سادہ دنوں کو یاد کرنا بہت اچھا لگتا ہے۔‘

گلوکارہ نے مرحوم جنید جمشید کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’جے جے یہ دُنیا آپ کو بہت زیادہ یاد کرتی ہے۔‘

آخر میں حدیقہ کیانی نے اپنے خصوصی پیغام میں جنید جمشید کے لیے دُعا بھی کی۔

گلوکارہ کے اِس ٹوئٹ کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور صارفین کی جانب سے جنید جمشید کے لیے دُعائیہ پیغامات کا بھی سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ جنید جمشید کو دنیا سے رخصت ہوئے 3 سال ہوچکے ہیں، 7 دسمبر 2016ء کو جنید جمشید پی آئی اے کے طیارہ حادثے میں اِس دُنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔