بھارت، پوجنے کیلئے گوبر سے بنی ماحول دوست مورتیاں

July 25, 2020

بھارت میں ہندوؤں کی جانب سے ’گنیش‘ کا بت ماحول دوست بنانے کے لیے گائے کے گوبر سے تیار کیے جانے لگا ہے ۔

پوری دنیا میں واحد ملک بھارت کو گائے کے گوبر سے بہت لگاؤ ہے، بھارتی گاؤ ماتا کو پوجنے سمیت اب اس کے گوبر سے اپنے دیگر خداؤں کے بت بھی بنانے لگے ہیں ، اگلے ماہ 22 اگست کو بھارتیوں کا ایک مذہبی دن ’گنیش چتروتی‘ منایا جائے گا جس میں ہندو اپنے بھگوان گنیش کی پوجا کریں گے، اس موقع کی مناسبت سے ایک بھارتی شہری کی جانب سے اپنے گنیش کا بت گائے کے گوبر سے بنایا گیا جو ماحول دوست قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارتی ویب سائٹ ’اے این آئی‘ کے مطابق بھارتی شہر راجکوٹ کی رہائشی ڈاکٹر راشٹریا کمدھینو آیوگ نے گنیش کی مورتی گائے کے گوبر سے تیار کی ہے، بت کو پوجا کے بعد ضائع کرنے میں آسانی کی غرض سے ماحول دوست بنانے کے لیے گائے کے گوبر سے بنایا گیا ہے ۔

ڈاکٹر راشٹریا کمدھینو آیوگ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’گنیش کا بت ماحول دوست گائے کے گوبر سے بنایا جا رہا ہے، اس منصوبے پر کام جاری ہے اور گائے کے باڑے ( گاؤ شالا ) سے گوبر اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

راشٹریا کمدھینو کے مطابق گوبر سے ابھی صرف راجکوٹ اور جمو کشمیر میں ہی بت بنائے جا رہے ہیں، وہ ان بتوں کی پہلی کھیپ میں 10 لاکھ بت بنانے کا راداہ رکھتی ہیں اور وہ 500 کے قریب بت بنانے والے کاریگروں کو بھی گوبر سے بت بنانے کی تربیت دیں گی جس کے بعد سے یہ کام بھارت کے دیگر شہروں میں بھی پھیل جائےگا۔

راشٹریا کمدھینو کا کہنا ہے کہ جو خواتین گھر میں گائے کے گوبر سے بت بنائیں گی یہ اُن کے لیے یہ ایک اچھا ذریعہ معاش ثابت ہوگا۔

راشٹریا کمدھینو نے میڈیا سے گفتگو کے دوران معروف اور سیاسی شخصیات سے اس منصوبے کو فروغ دینے کی اپیل بھی کی ہے۔