سینیٹائزر بانٹنے کیلئےساڑھی پہنےخودکار مجسمے

July 27, 2020

بھارت میں ایک ٹیکسٹائل شو روم پر صارفین کو سینیٹائزر فراہم کرنے کے لیے ایک انوکھا طریقہ اختیار کیا گیا ہے جو کہ خوب وائرل ہو رہا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیکسٹائل شو روم میں ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے خود کار مجسموں کو ساڑھی پہنا کر صارفین کو سینیٹائزرز فراہم کرنے کے لیے نصب کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لال رنگ کی ساڑھی میں ملبوس خودکار مجسمہ ٹیکسٹائل شو روم میں آنے والوں کو سینیٹائزر دے رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے۔