مائیکل شوماکر بھی اعصام الحق کی ’اسٹار اگینسٹ ہنگر‘ مہم میں شامل

July 28, 2020

فارمولا ون کے لیجنڈ ڈرائیور مائیکل شوماکر بھی اعصام الحق کی ’اسٹار اگینسٹ ہنگر‘ مہم میں شامل ہوگئے۔

جرمن ڈرائیور نے اپنی دستخط شدہ کیپ مستحق پاکستانیوں کی امداد کے لیے عطیہ کردی۔

مائیکل شوماکر کی دستخط شدہ کیپ کی بیس پرائز 10 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

ٹینس اسٹار اعصام الحق کی اسٹار ’اگینسٹ ہنگر‘ مہم میں متعدد انٹرنیشنل اسٹارز حصہ ڈال چکے ہیں۔