عازمین حج مکہ مکرمہ سے منیٰ پہنچ گئے

July 29, 2020


عازمین حج نے ’لبیک اللھم لبیک‘ کی صدائیں بلند کرتے ہوئے سفر حج کا آغاز کردیا ہے، مناسک حج کے پہلے مرحلے میں عازمین مکہ مکرمہ سے منیٰ پہنچ گئے ہیں۔

رواں سال فریضہ حج ادا کرنے والوں کا تعلق 160 ممالک سے ہے، فریضہ حج ادا کرنے والوں میں 70 فیصد پاکستانی، بھارتی اور غیر ملکی عازمین بھی شامل ہیں۔

غیرملکیوں اور سعودیوں کو 4 روز کی آئسولیشن کے بعدمکہ مکرمہ کے ہوٹل سے منیٰ منتقل کیا گیا، عازمین حج بدھ 8 ذی الحج کو ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا کریں گے۔

عازمین حج جمعرات 9 ذی الحج کو نماز فجر کے بعد وقوف عرفات کے لیے میدان عرفات پہنچیں گے جبکہ شیطان کو کنکریاں مارنے کے لیے جمرات پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

حج کرنے والوں کی بسیں 50 فیصد گنجائش کے ساتھ استعمال کی گئیں، کورونا اور محدود حجاج کے باعث اس سال مشاعر ٹرین نہیں چلے گی۔