اولمپکس میں شائقین کی تعداد محدود کی جاسکتی ہے، اولمپکس چیف

July 30, 2020

ٹوکیو اولمپکس چیف کا کہنا ہے اولمپکس میں شائقین کی تعداد محدود کی جاسکتی ہے۔

ٹوکیو اولمپکس کےچیف ایگریکٹو توشیرو میوتو کا کہنا ہے کہ آئی او سی صدر کے مطابق اولمپکس کو دوبارہ ملتوی یا منسوخ کرنے کے بارے میں سوچنا مناسب نہیں تاہم اولمپکس میں سماجی فاصلہ یقینی بنانے کیلئے شائقین کی تعداد محدود کی جاسکتی ہے۔

انہوں نےکہا کہ آرگنائزر ٹوکیو اولمپکس 2021ء میں منعقد کرانے کیلئے پرعزم ہیں، ٹوکیو اولمپکس کے انعقاد کیلئے کورونا ویکسین کی تیاری پیشگی شرط نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ایک سال کیلئےملتوی ہونے والے ٹوکیو اولمپکس اب 23 جولائی 2021 ء سےشیڈول ہیں۔