حج کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں

July 30, 2020

سعودی حکام نے حج کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا اجازت مقدس مقامات میں داخل ہونے کی کوشش میں 936 افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سیکیورٹی حکام نے ان تمام افراد کے خلاف فوری ایکشن لیا ہے جبکہ ان افراد پر جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔

وازارت داخلہ کی جانب سے گزشتہ ماہ سے لوگوں کو خبردار کیا جا رہا تھا کہ پرمٹ کے بغیر مشاعر مقدسہ جانے پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ دوبارہ خلاف ورزی کرنے والے پر جرمانہ ڈبل ہوگا۔

حج مقامات میں داخلے پر پابندی کا نفاذ گزشہ ماہ ذوالقعدہ کی 28 تاریخ سے کیا گیا تھا جو 12 ذوالحج تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے جون میں کورونا وائرس کی وبا ء کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اس مرتبہ صرف 10 ہزار عزام کرام حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر رہے ہیں جن کا انتخاب خودکار طریقے سے کیا گیا ہے۔

ان میں سعودی عرب میں مقیم غیرملکی تارکینِ وطن کی تعداد 70 فیصد ہے اور 30 فیصد سعودی شہری ہیں۔