حنا الطاف کی جانب سے مداحوں کیلئے’سپر ٹریٹ‘

July 30, 2020

حال ہی میں اداکار آغا علی سے شادی کرنے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ حنا الطاف نے اپنے مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر سپر ٹریٹ کا اعلان کیا ہے۔

فوٹوا ور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حنا الطاف نے اپنی اور آغا علی کی ایک رقص کرتے پوز میں تصویر شیئر کی ہے جس کے ساتھ ہی کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’جیسا کہ میں نے وعدہ کیا تھا...یہ میری طرف سے اُن تمام لوگوں کے لیے ایک زبردست ٹریٹ ہے جو ہمیں اتنا پیار کرتے ہیں اور ہمیں سپورٹ کرتے ہیں۔ ‘


جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’دل گمشدہ‘ کی اداکارہ حنا الطاف نے مزید لکھا کہ ’میرا یہ نیا پروجیکٹ اُن تمام لوگوں کے نام ہے، جو ہمیں اتنا پیار کرتے ہیں ...ایسے ہی پیار دیتے رہیں، اس کے بغیر ہم کچھ نہیں ہیں۔ ‘

اپنی پوسٹ کے آخر میں اداکارہ نے اپنے شوہر اداکارہ آغا علی، سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ، عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کو مخاطب کیا ہے۔

اداکارہ کی اس پوسٹ سے ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے وہ اپنے شوہر آغا علی کے ساتھ جلد کسی نئے پروجیکٹ میں کام کرتی دکھائی دیں گی، حنا الطاف کی جانب سے یہ پوسٹ 13 گھنٹےقبل شیئرکی گئی تھی۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ اداکارہ کی اس پر کمنٹ کرتے ہوئے مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ بے صبری سے ان دونوں کے نئے پروجیکٹ کا انتظار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ، عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کا مشترکا پروڈیکشن ہاؤس ہے جن کے زیادہ تر ڈرامہ سیریلز جیو انٹرٹینمنٹ کے لیے ہوتے ہیں۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’دل گمشدہ‘ میں اداکارہ حنا الطاف اور آغا علی ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔