• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سیریل ”دلِ گمشدہ“ کا کل سے ”جیوٹی وی“ پر آغاز ہوگا

ڈرامہ سیریل ’دل گمشدہ‘ کا پیر (کل) سے جیو ٹی وی پر آغاز ہوگا 


کراچی (محمد ناصر) عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کا نیا ڈرامہ سیریل ”دلِ گمشدہ“ پیر سے ”جیو ٹی وی“ پر شروع ہوگا۔ نئے سیریل کی مصنفہ سائرہ عارف ہیں جن کے قلم نے رشتوں کو دِل سے تسلیم نہ کرنے کے بعد نظر آنے والے اثرات کو موضوع بنایا ہے اور ہدایتکار شکیل خان نے اس سیریل کو انتہائی خوبصورتی سے عکس بند کرکے دیکھنے والوں کیلئے نئی دلچسپی پیدا کردی ہے۔ فاطمہ نجیب کی خوبصورت شاعری کو نبیل شوکت اور بینا خان کی سریلی آوازوں کے ساتھ ڈرامہ سیریل کا ساؤنڈ ٹریک نجیب نوشاد نے ترتیب دیا ہے۔

ڈرامے کے شاندار ٹیزرز نے پہلے ہی ناظرین کی توجہ حاصل کرلی ہے ۔ اس سیریل کی کہانی طبقاتی فرق پر مبنی ہے، جہاں ایک شخص بالکل الگ ماحول کو سمجھنے اور اس میں جگہ بنانے کی کوشش کرے گا، سیریل میں امیر طبقے کی شخصیات کو منفرد انداز سے پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ناظرین یہ بھی جان سکیں گے کہ کیا غریب گھرانے سے آنے والی لڑکی امیر گھر میں قابل قبول ہوسکے گی یا نہیں ؟۔ مرکزی کرداروں میں آغا علی، حنا الطاف، عمار خان اور مرزا زین بیگ شامل ہیں۔ جیو ٹی وی کے اس ٹائم سلاٹ پر 19.6 کی بلند ترین ریٹنگ کا سنگ میل عبور کرنے کے بعد پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی ناظرین کے اعتماد کی بدولت پذیرائی اور پسندیدگی کے عزم کے ساتھ لارہے ہیں ”دلِ گمشدہ“ ۔ ڈرامے کی پہلی قسط پیر کی رات 9 بجے دکھائی جائے گی اور یہ سیریل ہر پیر تا جمعہ نشر ہوگی۔

تازہ ترین