امریکا چین کو اپنا اولین حریف کہتا ہے، چینی سفیر

July 30, 2020


پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہے امریکا چین کو اپنا اولین حریف کہتا ہے اور اس کے ہر منصوبے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں سلیم صافی سےگفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک سے صرف پاکستان نہیں بلکہ پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔

چینی سفیر نے کہا کہ خطے کے دیگر ممالک بھی سی پیک میں شامل ہو کر اس کے ثمرات سے مستفید ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کی وجہ سے امریکا سی پیک کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے۔