ختم نبوت کے مسئلہ پر امت مسلمہ نے کبھی لچک نہیں دکھائی،چشتی

July 31, 2020

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستار چشتی خیبرپختونخواکے امیرقاضی گل رحمان جنرل سکرٹری نجیم خان ایڈوکیٹ حاجی حیات اللہ کاکڑودیگرنے کہا ہے کہ پشاور کی مقامی عدالت میں توہین رسالت کیس کی سماعت کے دوران ایک نوجوان نے قادیانی گستاخ رسول شخص کو جج کے سامنے گولی مارکر غازی علم دین اور ممتاز قادری شہید کی یاد تازہ کردی ختم نبوت کے مسئلہ پر امت مسلمہ نے کبھی لچک نہیں دکھائی اور نہ ہی کسی دور میں نبوت کے کسی دعویدار کو امت نے قبول اور برداشت کیا ہے۔ ختم نبوت کا عقیدہ اور ناموس رسالت کے تحفظ کا پر امت متحد ہیں ۔ناموس اور ختم نبوت کے لیے امت مسلمہ کا جذبہ و حمیت آج بھی ناقابل شکست ہے۔ تحفظ ختم نبوت کا کام شفاعت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام کے اسی اساسی عقیدے پر ہر مسلمان کا ایمان ہوناضروری ہے۔ امت کا اس با ت پر بھی اجماع ہے کہ ختم نبوت کا منکر دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ قادیانیت، اسلام کے خلاف سازش اور نبوت محمدی ﷺ کے خلاف بغاوت ہے اورقادیانی پاکستان کے بھی دشمن ہیں۔