ممبئی: فٹ پاتھ پر رہنے والی مسلم لڑکی نے میٹرک پاس کر لیا

July 31, 2020


جستجو اور لگن ہو تو دنیا کا کوئی بھی کام ناممکن نہیں، بھارتی شہر ممبئی میں فٹ پاتھ پر زندگی بسر کرنے والی عصمہ سلیم شیخ نے میٹرک کا امتحان پاس کر لیا۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

فٹ پاتھ پر سونے والوں کیلئے عارضی شیلٹرہوم ٹینٹس قائم

عصمہ سلیم شیخ کی خوشیاں مناتے ہوئے ویڈیو انٹر نیٹ پر وائرل ہو گئی۔

ممبئی کے آزاد میدان کے ساتھ فٹ پاتھ پر ساری عمر بسر کرنے والی عصمہ کے والد لیموں پانی کا ٹھیلا لگاتے ہیں۔

عصمہ کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے مالی مشکلات کے باوجود اسکول میں داخل کرایا اور انہیں سپورٹ کیا ، اب وہ آگے بھی تعلیم جاری رکھیں گی۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

اسٹریٹ چلڈرن کو بلاناغہ تعلیم ، 50 روپے یومیہ وظیفہ

عصمہ کی والد کو مٹھائی کھلاتے ہوئے وائرل ویڈیو کو 2 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔