رونالڈو کی گولڈن بوٹ حاصل کرنے کی امیدیں ماند پڑنے لگیں

July 31, 2020

کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم یوونٹس کو کیگلیری نے دو گول سے ہرا دیا جس کے بعد رونالڈو کی گولڈن بوٹ حاصل کرنے کی امیدیں ماند پڑنے لگی ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گولڈن شو کی کوششیں دم توڑنے لگی ہیں، رواں سیزن میں یوونٹس کی جانب سے 31 گول کرنے کے باوجود کرسٹیانو رونالڈو کو گولڈن بوٹ حاصل کرنے کی امیدیں کم ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم یووینٹس کو کیگلیری نے 2 ، صفر سے شکست دی اور رونالڈو کو گول کرنے کی مہلت تک نہ دی، میچ کے دوران رونالڈو نے گول کرنے کی بھر پور کوشش کی جسے کیگلری کے گول کیپر نے ناکام بنا دیا۔

ماہرین کے مطابق اس مرتبہ گولڈن شو کے حق دار بائرن میونخ کے روبرٹ لیونڈوسکی ہوسکتے ہیں۔